دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 اکتوبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات میں مسلمان بھارتی شہری پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ تراب رحمان نے ایمریٹس ڈرا میں 77 ہزار 777 درہم کا انعام جیت لیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ڈرا Mega7 کے 55 ویں قسط میں 537 فاتحین نے 6 لاکھ 64 ہزار 349 درہم کے نقد انعامات حاصل کیے، جن میں سے چونگ کھونگ اور تراب رحمان بھی ریفل جیتنے والوں میں شامل ہیں جن میں سے ہر ایک نے 77 ہزار 777 درہم بطور انعام حاصل کیے۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری تراب رحمان ایک لاجسٹک پروفیشنل ہیں جو اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کے ساتھ 12 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، 49 سالہ ہندوستانی شہری وبائی مرض کے مشکل وقت کو یاد کرتا ہے، جس کے دوران اس نے اپنی ملازمت کھودی اور کئی مہینوں تک جدوجہد کی، آخر کار انہیں ایک سفری اسائنمنٹ لینا پڑی جس کی وجہ سے تراب رحمان کو ہفتہ وار سعودی عرب جانا پڑتا اور وہ صرف ہفتے کے آخر میں دبئی میں اپنے اہل خانہ کے پاس واپس آتے ہیں۔