الجواب بعون الملک الوہاب
کیاگندگی کوسکھا اورپوچھ کریاموجودہ دور میں پائی جانے والی بھانپ کی واشنگ مشین (ڈرائے کلینریا اسٹیم کلینر)میں دھل کرصاف کیا جاسکتا ہے،اور اگر ایساممکن ہے توکیا اس سے طہارت حاصل ہوجائے گی؟!
جواب: گندگی اگر ایسی چیز میں لگی ہوجسے پانی کے ذریعہ پاک کرنے میں اس چیز کے ضائع اوربرباد ہوجانے کا اندیشہ ہوجیسے پیسے کی نوٹیں ،قیمتی علمی اوراق ، کاغذی دستاویز ،سعودی مشلہ ،عباء ،وغیرہ توایسی صورت میں اس گندگی کوچیز کی نوعیت کے حساب سے پونچھ کریاسکھا کر یابھانپ کی دھلائی کے ذریعہ پاک کیا جاسکتا ہے،شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اس سلسلے میں فرماتے ہیں کہ :اگرحریر وریشم جیسی کسی چیزپرنجاست لگ جائے اوراس کے پانی سے صاف کئے جانے پرکپڑے یا اس چیز کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تواس کے پونچھنے ہی پراکتفاء کیاجائیگااوریہی اس کی پاکی شمارہوگی۔