اس مشروع پر علمی اشراف فرمارہےہیں ،فضیلۃ الشیخ ضیاءالرحمن محمدی نذیری مدنی ،فضیلۃ الشیخ عبيدالرحمن محمدي سنابلی نذيري فضیلۃ الشیخ كليم الرحمن محمدي رياضي علیاوی۔ اور اس مشروع کے انتظامی امور دیکھ رہے ہیں محترم جناب انجینئر سیدعمران صاحب،محترم جناب سید شریف صاحب،محترم جناب سید الیاس شریف صاحب، محترم جناب قاضی سید میر عبدالرحیم صاحب، محترم جناب انجینئر سمیر الرحمن صاحب،محترم جناب انجینئر زکریا صاحب، ڈاکٹر سعید الرحمن صاحب موؤی
اهداف ومقاصد
1) کتاب و سنت کی تعلیم کو فروغ دینا۔
2) منھج سلف کو عام کرنا ۔
3) میراث نبوی، آثارِ صحابہ و سلف اور فہم واجتہاداتِ ائمہ وعلماءِ دین کی حفاظت کرنا اور اس کو عام کرنا۔
4) دلائل وبراہین، اصول وقواعد، ضوابط ومقاصد اور نظریات ِفقہ کی روشنی میں فتاوے دینا نیز دیگر عقدی وفکری اشکالات وشبہات کے ازالے کے ذریعے لوگوں کے شرعی ودینی مسائل حل کرنا ۔
5) عقیدہ، تاریخ، سیر، تفسیر،حدیث، قضاء، نحو، صرف، بلاغت، فقہ، اصول فقہ، مقاصد شریعہ، ادیان، مذاھب، فرق، افکارو نظریاتِ باطلہ ،دعوت،وغیرہ دراسات اسلامیہ کو موسوعی شکل میں حتی المقدور لوگوں کے لئے آسان بنا کر پیش کرنا ۔
6) اردو زبان میں ایسا موثوق و مستند عمومی و عالمی علمی منہج موسوعی انداز میں تیار کرنا جس کے ذریعے علوم اسلامیہ کو سمجھنا مزید آسان ہوجائے۔
7) اسلامی موسوعے و انسائیکلوپیڈیا کا انٹرنیٹ پر ایک ایسا الیکٹروناک نسخہ تیار کرنا جس تک موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ وغیرہ جدید آلات کے ذریعے لوگ باآسانی رسائی حاصل کرسکیں اور اپنے دینی مسائل کا حل پاسکیں۔
8) ایسا علمی ذخیرہ امت کے لئے پیش کرنا جو طلاب ومدرسين، علماء و خطباء ،مقررین وواعظین ،صغار و کبار ،نوعمر و بالغین ،عام و خاص جاھل و عالم سب کے لیے مقروء ،مسموع اور مرئی اعتبار سے نفع بخش ہو۔