ایک خاتون کالم نگار کی جانب سے ریپ کے الزام کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہتک عزت کے معاملے پر حلفیہ بیان قلمبند کیا گیا ہے۔
ای جین کیرول نے الزام لگایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان پر 1990 کی دہائی کے وسط میں نیویارک کے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی حملہ کیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’جین کیرول جھوٹ بول رہی ہیں‘، جس کے بعد جین کیرول نے ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
جین کیرول کے وکیل نے اپنی مؤکلہ کے بیان کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم انھوں نے کہا کہ یہ واقعہ بدھ کو ہوا تھا۔ اس مقدمے کی عدالت میں سماعت چھ فروری سے شروع ہو گی۔