ایک انسان کو اس بات پر ایمان رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالی نے اپنا پیغام انسانوں تک پہچانے کے لیے رسولوں پر کتابیں نازل فرمائی ہیں، جو اپنے زمانہ میں حق بات لیکر آئی تھیں۔ یہ تمام کتابیں انسانوں کو اللہ تعالی کی خالص عبادت کی طر ف بلاتی ہیں جو خالق ، مالک ومدبرِ کائنات ہے۔
قرآن
ارشاد باری تعالی ہے: یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان (ترازو) نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں اور ہم نے لوہے کو اتارا (٢) جس میں سخت ہیبت اور قوت ہے (۳) اور لوگوں کے لئے اور بھی بہت سے فائدے ہیں (٤) اور اس لئے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بےدیکھے کون کرتا ہے (۵) بیشک اللہ قوت والا زبردست ہے۔(سورہ الحدید:25)
اور فرمایا: اے مسلمانو! تم سب کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر بھی جو ہماری طرف اتاری گئی اور جو چیز ابراہیم اسماعیل اسحاق یعقوب (علیہم السلام) اور ان کی اولاد پر اتاری گئی اور جو کچھ اللہ کی جانب سے موسیٰ اور عیسیٰ (علیہما السلام) اور دوسرے انبیا (علیہم السلام) دیئے گئے۔ ہم ان میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے، ہم اللہ کے فرمانبردار ہیں( البقرۃ: 136)۔
اور فرمایا: اور کہہ دیں کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میرا ان پر ایمان ہے۔(الشوری: 15)
نازل کردہ کتابیں
اللہ تعالی کی نازل کردہ کتابیں جن کا ذکر قرآنِ مجید ہے۔صحفِ ابراہیم، تورات، زبور، انجیل، قرآن
1. صحفِ ابراہیم:
یہ وہ کتاب ہے جس کو اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام پر وحی فرمائی تھی۔ اللہ تعالی نے فرمایا:یعنی ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں (سورہ الأعلی:19)
2. تورات:
یہ وہ مقدس کتاب تھی جسے اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام پر نازل فرمائی تھی۔اللہ تعالی نے فرمایا:ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت و نور ہے یہودیوں میں (١) اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ماننے والے (انبیاء علیہ السلام) (٢) اور اہل اللہ اور علماء فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاظت کا حکم دیا گیا تھا (٣) اور وہ اس پر اقراری گواہ تھے (٤) اب تمہیں چاہیے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو، میری آیتوں کو تھوڑے سے مول نہ بیچو (٥) اور جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وہ (پورے اور پختہ) کافر ہیں۔( سورہ المائدہ:44)
3. زبور:
زبور وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالی نے داود علیہ السلام پر نازل کی۔ اللہ تعالی نے فرمایا:ہم نے (داؤد علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔(سورہ النساء:163)
4. انجیل:
یہ وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالی نے عیسی بن مریم علیہما السلام پر نازل کی۔ اللہ تعالی نے فرمایا:اور ہم نے ان کے پیچھے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب یعنی تورات کی تصدیق کرنے والے تھے (١) اور ہم نے انہیں انجیل عطاء فرمائی جس میں نور اور ہدایت ہے اور اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرتی تھی دوسرا اس میں ہدایت و نصیحت تھی پارسا لوگوں کے لئے (سورہ المائدہ:46)۔
5. قرآن:
ایک شخص کو چاہیے کہ وہ قرآن کے متعلق مندرجہ ذیل امور پر ایمان رکھے:
- ایک شخص کو چاہیے کہ وہ اس بات پر ایمان رکھے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کا کلام ہے جسے اللہ تعالی نے جبریل کے ذریعہ مجمد ﷺ پر عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: اس کو روح الامین جیسا عظیم الشان فرشتہ لے کر اترا ہے، آپ کے دل پر اے پیغمبر تاکہ آپ ہوجائیں خبردار کرنے والوں میں سے، فصاحت و بلاغت سے لبریز ایک واضح اور روشن عربی زبان میں۔( سورہ الشعراء:193-195)
- قرآنِ مجید وہ کتاب ہے جو اللہ تعالی کا آخری پیغام ہے انسانوں کے نام جو پچھلی تمام نازل شدہ کتابوں کی تصدیق کرتی ہے کہ توحید کے پیغام اور اللہ تعالی کی خالص عبادت کے ضمن میں، اور وہ تمام پچھلی کتابوں کو منسوخ کرنے والی ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا:اس نے (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم!) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اسی نے تورات اور انجیل نازل کی،( اس سے ) پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے اور ( اب ) اسی نے یہ فرقان نازل کیا ہے۔ (لہٰذا اب ) جو لوگ اللہ کی آیتوں سے انکار کرتے ہیں یقینا ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے۔(سورہ آل عمران:3،4)
- یہ وہ کتاب ہے جس میں تمام آسمانی قوانین بیان کے گئے ہیں۔(اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کردیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا۔ ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہوجائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو۔ تو خدا بخشنے والا مہربان ہے۔(سورہ المائدہ:3)
- یہ وہ کتاب ہے جسے اللہ تعالی نے ساری انسانیت کے لیے نازل فرمایا ہے کسی خاص قوم یا کسی خاص رنگ و نسل والوں کے لیے یہ کتاب خاص نہیں ہے ۔ اللہ تعالی نے فرمایا:رمضان کا وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے واسطے ہدایت ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے۔(سورہ البقرہ:185)
- یہ وہ کتابِ ہدایت ہے جس کی حفاظت کا ضمہ ہود اللہ تعالی نے اپنے ضمن لیا ہے لہذا یہ تمام تحریفات سے پاک ہے۔اللہ تعالی نے فرمایا:ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں (سورہ الحجر:9)۔
اللہ کی کتابوں پر ایمان لانے کے فوائد
- اس سے ہمیں اس بات کا اندازہ لگ سکتا کہ کس قدر اللہ تعالی اپنے بندوں کے لیے رحیم ہے کہ اس نے ان کی ہدایت کا سارہ سامان کتابِ ہدایت کی شکل میں نازل فرمادیا اور انسان کو شیطان کے بھیکاووں سےبچا لیا۔
- اس میں اللہ تعالی کی حکمتِ بالغہ کا رفرما ہے کہ اس نے ہر دور کے لیے مناسب وموزوں قانون کو نازل فرمایا۔
- اس کا ایک فائدہ یہ بھی کہ ایمان اور کافر میں فرق ظاہر ہوتا ہےکہ کون اللہ تعالی کی کتابوں پر ایمان لاتا ہے اور کون نہیں۔
- قرآن پر ایمان لانے پر ایمان میں اضافہ اور دگنہ اجر وثواب کا وعدہ، اللہ تعالی نے فرمایا:جس کو ہم نے اس سے پہلے کتاب عنایت فرمائی وہ تو اس پر ایمان رکھتے ہیں۔(سورہ القصص:52)