میاں بیوی نے اکٹھے حج کیا لیکن اپنی بیمار بیٹی کے متعلق پریشانی کی وجہ سے حج مکمل نہیں کیا

کل ملاحظات : 114
زوم ان دور کرنا بعد میں پڑھیں پرنٹ کریں بانٹیں

میاں بیوی نے اکٹھے حج کیا لیکن اپنی بیمار بیٹی کے متعلق پریشانی کی وجہ سے حج مکمل نہیں کیا میاں بیوی نے اکٹھے حج کیا لیکن اپنی بیمار بیٹی کے متعلق پریشانی کی وجہ سے حج مکمل نہیں کیا

آپ پر حج مکمل کرنا واجب تھا، اس لیے عرفات میں رات ہونے سے قبل واپس ہونے پر آپ کے ذمہ دم واجب ہے، پھر مزدلفہ میں رات نہ گزارنے کی وجہ سے بھی دوسرا دم واجب ہے، پھر منی میں رات نہ گزارنے کی وجہ سے تیسرا دم بھی واجب ہے، اور رمی نہ کرنے کی وجہ سے چوتھا دم واجب ہو گیا ہے، اور طواف وداع نہ کرنے کی وجہ سے پانچواں دم واجب ہے، اسی طرح اگر آپ  نے حج کا طواف نہ کیا، اور حج کی سعی نہ کی تو اس کے بغیر حج مکمل نہیں گا، آپ حالت احرام میں رہیں گے، آپ کے لیے اپنی بیوی کے پاس جانا بھی حرام ہو گا، یہاں تک کہ آپ اپنے حج کو طواف اور سعی کے ذریعے مکمل کر لیں، آپ پر لازم ہے کہ آپ یہ تمام دم ادا کریں  تا کہ آپ کا اور آپ کی بیوی کا حج مکمل ہو۔

مزید دیکھیں

تازہ ترین سوالات