کیس جلد نمٹانے کے لیے رقم دینا کس وقت رشوت کہلائے گا اور کس وقت رشوت نہیں ہو گا؟

کل ملاحظات : 109
زوم ان دور کرنا بعد میں پڑھیں پرنٹ کریں بانٹیں

کیس جلد نمٹانے کے لیے رقم دینا کس وقت رشوت کہلائے گا اور کس وقت رشوت نہیں ہو گا؟ کیس جلد نمٹانے کے لیے رقم دینا کس وقت رشوت کہلائے گا اور کس وقت رشوت نہیں ہو گا؟ کیس جلد نمٹانے کے لیے رقم دینا کس وقت رشوت کہلائے گا اور کس وقت رشوت نہیں ہو گا؟

رشوت لینا یا دینا دونوں ہی ناجائز عمل ہیں، بلکہ یہ کبیرہ گناہوں میں شامل ہے؛ جیسے کہ امام احمد: (6791) اور ابو داود: (3580) سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے رشوت لینے والے اور رشوت دینے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اس حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے ارواء الغلیل: (2621) میں صحیح قرار دیا ہے۔

تاہم اس عمومی بات سے درج ذیل صورتیں مستثنی ہوں گی:

1- اگر حقدار بھی اپنا حق رشوت کے بغیر وصول نہ کر سکے، تو ایسی صورت میں علمائے کرام نے بالکل صراحت کے ساتھ لکھا ہے کہ رشوت لینے والا گناہ گار ہو گا، دینے والے پر گناہ نہیں ہو گا، جیسے کہ ہم اس کی تفصیلات پہلے سوال نمبر: (70516 ) اور (72268 )میں ذکر کر آئے ہیں۔

چنانچہ اگر کارگو کیا ہوا مال پیسہ لگائے بغیر نکلوایا نہیں جا سکتا ، یا ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افراد کا نقصان ہونے کا خدشہ ہو تو اس صورت میں رشوت دینا جائز ہے لیکن پھر بھی یہ رشوت لینے والے کے لیے حرام ہی ہو گی۔

2-ہونے والے ظلم کو کم یا ختم کرنے کے لیے رشوت دی جائے، مثلاً کوئی شخص ایسے ٹیکس ختم کروانے کے لیے کسی کو پیسے دے جو کہ محض مسلمانوں پر لگائے جاتے ہیں، تو ایسی صورت میں بھی پیسے دینا جائز ہو گا اس میں حرج نہیں ہے.

3-پیسے کسی ایسے شخص یا سروس فراہم کرنے والے آفس میں جمع کروائے جائیں جو کہ متعلقہ اداروں سے معاملات طے کرے اور سامان کو چھڑوائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، یہ تو رشوت میں شامل ہی نہیں ہوتا یہ تو کسی کی خدمات کا معاوضہ ہے، اسے کسی کی خدمات اجرت کے عوض لینا کہتے ہیں۔

دوم:

اگر کمپنی کا مینجر آپ سے مذکورہ امور میں سے کسی چیز کے لیے رقم لیتا ہے تو پھر آپ پر کسی قسم کا حرج نہیں ہے کہ آپ اسے درج کریں اور رقم بھی دیں۔

لیکن اگر یہ رقم کسی ممنوع چیز کو چھڑوانے کے لیے استعمال ہوتی ہے، یا ایسی صورت میں بھی ادا کی جاتی ہے جب پیسے دیے بغیر بھی چھڑوانا ممکن ہو اور نقصان دہ تاخیر بھی نہ ہو ، یا کوئی بھی ایسی صورت ہو جو مذکورہ صورتوں کے تحت نہ آتی ہو تو پھر آپ کے لیے جائز نہیں ہے کہ آپ رقم نکال کر دیں یا اسے درج کریں؛ کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
 وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ 
ترجمہ: نیکی اور تقوی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں میں باہمی تعاون نہ کرو؛ اور تقوی الہی اپناؤ یقیناً اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔[المائدۃ: 2]

آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ آپ اپنے مینجر سے بات کریں اور انہیں بتلائیں کہ رشوت خوری اور رشوت دینا دونوں ہی حرام ہیں، اور اسی طرح رشوت کے لیے کسی کا تعاون کرنا بھی حرام ہے۔

مزید دیکھیں

تازہ ترین سوالات